صحبت پور، طوفانی ہواؤں اور بارش سے 12کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحبت پورکے علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث 11Kvکے 13کھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں صحبت پور گرڈ اسٹیشن کے شاہی واہ فیڈر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ کیسکواسٹاف نے شاہی واہ فیڈرسے منسلک مانجھی پورتک کے علاقہ کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جبکہ کچھ علاقوں کو بروزاتوارکلیئرکرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔علاوہ ازیں 33Kvلہڑی ٹرانسمیشن لائن کے مزید دوکھمبے گرگئے تھے جن کی مرمت وتنصیب کاکام مکمل کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے اور اب 33Kvٹرانسمیشن لائن سے معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم اس دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل پر کیسکونے شاہی واہ فیڈرکے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے