ارباب عمران اسٹریٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے،اہلیان علاقہ مکین

کوئٹہ(سٹی رپورٹر) ارباب عمران اسٹریٹ منو جان روڈ کی بجلی گزشتہ دو ماہ سے بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لوگوں کے فریج،ٹی وی وغیرہ جل گئے تفصیلات کے مطابق ارباب عمران ٹاؤن کی بجلی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار ہے علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے بار بار کمپلین کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی حکام بالا ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں پچھلے کئی مہینوں سے 12 سے 16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ سے علاقہ مکین اذیت کا شکار ہے رات گیارہ بجے کے بعد صبح تک بجلی نہیں ہوتی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں علاقے کے مکین ارباب سلیم کاسی،ملک زبرین زہری،میر مبین رند ،نسیم کاکڑ،حاجی ہدایت اللہ ،حاجی اختر اچکزئی،میر زبیرزہری ودیگر نے علاقے کے ایم پی اے میرا ختر حسین لانگو کیسکو کے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور ہمارے علاقے پر توجہ دی جائے کیسکو کے منفی رویئے اور اوچھے ہتھکنڈوں کا سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اگر کیسکو کا رویئے منفی رہا تو علاقے مکینوں کے ساتھ ملکر نیو سبزل روڈ بلاک کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے