کراچی: نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

کراچی: گلزار ہجری میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور اس کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا۔واقعہ گلزار ہجری اسکیم 33 سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں سہراب گوٹھ تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب پھینکنے سے ان کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے جب کہ دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ افراد واقعہ کے بارے میں صحیح طورپر کچھ بتانے سے گھبرا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے