پنجاب، کے پی اورآزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب، خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔پشاور،کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اوراس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث لوگ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے نکل آئے۔

پنجاب کے شہروں اوکاڑہ، چینیوٹ اورجنڈیالہ شیرخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 2 بج کر22 منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا اورگہرائی 220 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے