بیت المقدس، اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی گرین گوادر) اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں جمعہ کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے پرامن فلسطینی شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فورسز نے جینن کی ایک چیک پوسٹ پر کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کار سوار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی دہشت گردی کے خلاف سیکڑوں مشتعل فلسطینی شہری اسپتال کے باہر جمع ہو گئے اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ شہدا کی میتوں کو جلوس کی شکل میں ان کے گھروں تک لے جایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے