بلو چستان فزیوتھراپی ایسو سی ایشن کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر چھٹے روز بھی جا ری رہا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان فزیوتھراپی ایسو سی ایشن کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر چھٹے روز بھی جا ری رہا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلو چستان فیزیو تھراپی ایسو سی ایشن کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر چھٹے روز بھی جا ری رہا، جس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکر ٹری کلثوم نیاز بلوچ، بی ایس او کے مرکزی انفار میشن سیکر ٹری بالاچ قادر، سابقہ سیکر ٹری جنرل منیر جالب، سابقہ چیئر مین گہرام اسلم، گلزار دوست، ڈین فیکلٹی آف فار میسی ڈاکٹر سید عمرجان، چیئر مین فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شفیع محمد لا شاری،سینئر فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر شکیب، ڈاکٹر نعیم و دیگر نے کیمپ کا دورہ کر کے یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے مطالبات کی حما یت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے