بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام حلقوں کو یکساں منصوبے دینے اور عوامی مسائل کو نظر انداز نہ کرنے پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام حلقوں کو یکساں اور علاقائی ضروریات کے مطابق منصوبے دینے اور عوامی مسائل کو نظر انداز نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کی تشکیل کے دوران تمام اراکین اسمبلی سے تجاویز طلب کیں جن میں سے قابل عمل اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان سمیت ناراض اراکین اسمبلی سے بھی تجاویز طلب کی تھیں جس کے بعد اراکین کی جانب سے تجاویز حکومت کو بجھوائی گئی ہیں ذائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا وژن ہے کہ پی ایس ڈی پی عوامی ترقی اور بہتری کے لئے بنائی جاتی ہے تمام اراکین خواہ انکا تعلق حکومت یا اپوزیشن سے ہے عوام کے ووٹ لیکر ایوان میں آئے ہیں اور ترقی و مسائل کا حل بلوچستان کے عوام کا بنیادی حق ہے وزیراعلیٰ کاموقف ہے کہ عوامی اہمیت کے حامل کسی بھی منصوبے کو نظر انداز نہ کیا جائے اور بلوچستان کے ہر علاقے میں یکساں ترقیاتی کام ہونے چاہیئں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے