بارکھان کے علاقے وٹاکری میں ہضہ کی وباء سے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بارکھان کے علاقے وٹاکری مری بوہڑی میں ہضہ کی بیماری پھیلنے سے علاقے میں ایک خاتون سمیت دوبچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وٹاکری مری بوہڑی بارکھان میں گزشتہ روزاچانک علاقے میں مقیم افراد میں الٹیاں اور دست شروع ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کمسن بچوں موسیٰ،ممتاز سمیت 35سالہ خاتون (س) ہیضہ سے جاں بحق ہوگئی ہیں دونوں بچوں کی عمریں 2سے 4سال بتائے گئے ہیں علاقے میں ہیضہ نما وبا ء سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی اموات ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہوئی ہیں مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں اس وباء سے متعداد افراد متاثر ہیں جن میں سے کئی مریضوں کو ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متعداد گھروں میں ہیں جن کا علاج معالجہ مقامی سطح پر کیا جارہا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان عبدالمجید لہڑی نے رابطہ کرنے پر خبررساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ متاثر یونین کونسل وٹاکڑی مری بوہڑی میں میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کی ٹیمیں گزشتہ شب سے امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں 48گھنٹے کے دوران دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اب تک 27مریضوں میں الٹیاں اور دست رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 4مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے میڈیکل کیمپ لگا کر علاقے میں وبائی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالمجید لہڑی نے مزید بتایا کہ گرم موسم اور کچے تالابوں کے پانی پینے سے علاقے میں لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم بروقت اقدامات سے جلد اس صورتحال پر قابو کیا جائے گا حالیہ وباء کو علامات سے ممکنہ طور پر ہیضہ کہا جاسکتا ہے پانی اور متاثرہ مریضوں کی خون کے سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجے جاچکے ہیں جس کے رزلٹ آنے کے بعد مکمل طور پر اس بیماری کی تشخص ہوجائے گا لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گرم موسم میں باہر نکلنے اور کچے تالابو ں کے پانی پینے سے اجتنا ب کریں اگر کہی کوئی ایسی کیس سامنے آئیں تو فوری طور پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں جبکہ علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے ناصرف فوری طور پر اقدامات کرکے وباء کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی مستقیل فراہمی کابھی فوری مطالبہ کیا ہے۔