اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی خضدار میں تاریخی اور وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے،میر یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی خضدار میں تاریخی اور وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے۔ ہماری توجہ تشہیر کے بجائے خاموشی کے ساتھ عوامی مسائل میں کمی اور لوگوں کو خوشحالی پہنچانے مرکز رہی جتنے کام کیا ہے وہ گراؤنڈ پر بھی نظر آرہے ہیں۔ ایجوکیشن ہیلتھ مواصلات سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی کروڑوں روپے کے منصوبے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر ورکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ گزشتہ بجٹ میں دیگر تمام اضلاع سے بڑھ کر خضدار میں کام ہوئے جس میں واٹر سپلائی اسکیمات کی تعداد کافی زیادہ تھی جب کہ گلی محلوں میں عوام کی دہلیز تک ان کے مسائل کا حل بھی ان منصوبوں میں شامل تھا۔ گزشتہ اسکیمات میں خضدار میں ہیلتھ و ایجوکیشن کے کروڑوں روپے کے منصوبے شامل تھے جن کی تفصیل بہت جلد عوام کے سامنے طویل فہرست کی صورت میں سامنے لاؤں گا۔ آئندہ مالی بجٹ میں بھی خضدا رمیں کروڑوں روپے کی اسکیمات کی تجویز دی ہے جس سے عوام کے بہت سارے مسائل میں کمی آئیگی اور چیدہ چیدہ بنیادی مسائل حل ہونگے۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار کے عوام کے مفادات مجھے بے حد عزیز ہیں جب سے عوامی نمائندگی ملی ہے تب سے دن رات عوام کی فلاح وبہبود کی فکر میں رہتا ہوں اور ہر ایسے ادارے کے پاس جاتاہوں کہ جہاں خضدار کے عوام کے مسائل میں کمی آئے اور خضدار کے عوام کے لئے کچھ فلاحی منصوبے تشکیل پاسکے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی میری اوّلین ترجیحات میں شامل رہی ہے اس حوالے سے متعدد محکمہ جات میں پوسٹس مشتہر ہوئے اور ان پر بے روزگار نوجوان برسرِ روزگار آئے آئندہ بھی نوجوانوں کے لئے مختلف محکمہ جات میں خالی آسامیاں مشتہر ہونگے اوران پر نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر موقع دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے