کوئٹہ،چائلڈ پورنوگرافی کی ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی کی ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کو شکایت موصول ہوئی کہ ملزم غلام مصطفیٰ فیس بک میسنجر کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کر رہا ہے۔

سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے انکوائری کرتے ہوئے ملزم کا موبائل قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوایا، رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے