پیٹرول اب مولانا کے حصے کا مہنگا کیا گیا،حافظ حسین احمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)جے یو آئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے شہباز شریف، پھر زرداری اور اب مولانا کے حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں رہنما جے یو آئی پاکستان حافظ حسین احمد نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شب خون مارا ہے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پیٹرول بم گرایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول سے زیادہ عوام کے لیے ڈیزل اہم ہے، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔جے یو آئی پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل سے ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے منسلک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے