پٹرولیم مصنوعات مہنگی، عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اتوار کی رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔

اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم گئے تو پٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا،، قوم اتوارکی رات 9بجےملک گیراحتجاج کیلئےنکلے، اتوارکی رات 10بجےقوم سےمخاطب ہوں گا، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ سیاسی جماعتوں کوبھی پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرول صرف50 روپے بڑھا تھا۔ پر امن احتجاج کرناہماراآئینی اورجمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے۔ آج بجلی 29 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی، آٹے کا تھیلاہماری حکومت میں 1100 کاتھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سےبڑھ کر 650 روپےکلو تک پہنچ گئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے