وزیراعلیٰ بلوچستان سے جمعیت کے مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں وفد کی ملا قات، بجٹ میں مدارس کیلئے فنڈز مختص کرنے کی درخواست

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں وفد کی ملا قات،وزیر اعلی سے بجٹ میں مدارس کے لئے فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے ملا قات کی، ملا قات میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات، کوئٹہ میں اے اور بی ایریاز کے خاتمے اور کوئٹہ کو پانچ ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش اوربجٹ میں مدارس کے لئے فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی گئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ ہم نے گزشتہ بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیابلدیاتی انتخابات کا صاف شفاف انعقاد ہمارے بڑی کامیابی ہے آئندہ بجٹ میں مدارس کی بہتری کے کئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے دوران بلدیاتی انتخابات بحیثیت وزیر اعلیٰ آواران سمیت کسی بھی ضلع کا دورہ نہیں کیا تاکہ جانبداری کا تاثر پیدا نہ ہو، انہوں نے کہاکہ ضلع کوئٹہ کے اے اور بی ایریاز کے خاتمے اور شہر کو ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گاحلقہ بندیوں کے اعتراضات سے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، ملا قات میں وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے