بیلہ، مسلح افراد نے 4 مزدوروں کو اغواء کرکے ٹریکٹر کو آگ لگا دی

بیلہ (ڈیلی گرین گوادر) چھتر کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں کو اغواء کرکے ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاہ پور سے 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں میوہ خان جت، دید محمد بنگلزئی، ظہور احمد اور اللہ وسایا بنگلزئی کو اغواء کرنے کے بعد ٹریکٹر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے