ایف بی آرکے ملازمین نے بجٹ-23 2022میں منجمد اسپیشل الاؤنس کی عدم بحالی کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ملازمین نے بجٹ-23 2022میں منجمداسپیشل الاؤنس کی عدم بحالی اور فیول الاؤنس میں عدم اضافے کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا جمعہ کے روز ملک بھر کی طرح کوئٹہ حب اور سبی ٹیکس دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ بجٹ 2022-23 میں ایف بی آر ملازمین کو نظرانداز کیا گیا ہے اور گریڈ 1 سے 22 تک کے ایف بی آر ملازمین و افسران کا منجمداسپیشل الاؤنس بحال نہیں کیا گیا جبکہ فیول الاؤنس (کنوینس الاؤنس) میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک توسیع دیں گے واضح رہے کہ ایف بی آر ملازمین نے اس حوالے چیئر مین ایف بی آر کو تحریر طور پر آگاہ کردیا ہے ملازمین کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں بہت سے وفاقی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ گیا اور مختلف الاونسز میں بھی اضافہ کردیا ہے لیکن ایف بی آر کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے محروم ہیں جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے حکومت نے بجٹ سے پہلے ایف بی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو ایجنڈے میں شامل کیا تھا لیکن بجٹ اعلان کے دوران اضافے کو پس پشت ڈال دیا گیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ ریونیو جمع کرنے کے انتھک محنت کرتے ہیں اور ٹیکسز جمع کرتے ہیں اور ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ملازمین ہر سال سخت محنت کرکے اور آمدن کی صورت ایک بہت بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرتے ہیں لیکن بد قسمتی ایف بی آر کے 1 سے16 اور17 سے 22 تمام ملازمین تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے محروم ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ 1 سے 22 گریڈ کے تمام ملازمین اور افسران کے آئی جی پی الاونس کو فریز کر دینے کی وجہ سے وہ ہر سال بجٹ میں کسی بھی قسم کا الاؤنس لگنے کا فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں جبکہ ان کا آئی جی پی الاؤنس ڈی فریزر نہیں کیا جا رہا ان کا مطالبہ ہے حکومت ایف بی آر ملازمین کو اسپیشل ریوینیو الاؤنس اور فیول الاؤنس دیا جائے بصورت دیگر تمام ملازمین شدید احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے