وزیر اعظم میاں شہباز شریف بلوچستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،مولانا واسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع سے اسلام آباد میں جے یو آئی لورالائی کے ضلعی امیر سابق صوبائی وزیر مولانا فیض اللہ،نائب امیر مولانا سلطان جان، نائب امیر دوئم حاجی محمد طاہر اتمان خیل، مولانا ابراہیم اور دیگر نے ملاقات کی، لورالائی سمیت صوبے کے عوامی اور معاشی مسائل پر تفصیل کے ساتھ بتایا۔ مولانا عبد الواسع نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف بلوچستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ صوبے کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے وفاق کی جانب سے بلوچستان کے حق سے زائد فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبے کے عوام کو احساس دلانا چاہتے ہیں کہ جے یو آئی بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر آئینی فورم کو استعمال کر رہی ہے ہم اصولوں کے تحت حکومت میں شامل ہوئے۔ بھارت میں بی جی بی کی ترجمان نوپور شرما نے حضورؐ کی شان میں گستاخی کرکے قہر خداوندی کو دعوت دی ہے، وہ ملعونہ بھارت سمیت دنیا میں ہی ذلیل اور رسوا ہوگی اور عبرت کا نشان جلد بننے گی پاکستان نے بھارت سے پر زور احتجاج کیا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم کا اقوام متحدہ فوری نوٹس لے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ وفاقی بجٹ سے ملک میں خوشحالی آئی گی عمران خان نے تباہ شدہ ملک اور معیشت دی، ہم نے مشکل حالات میں بجٹ پیش کیا لیکن قوم کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ہم نے غریب عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ جاگیر دار طبقے کو ٹیکس نیٹ میں ضرور لائے ہیں حکومت نے ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دیا جس سے وہ موجودہ مہنگائی کا کسی حد تک مقابلہ کریں گے۔