وزیراعظم نے بلو چستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکر ڈرائیورکو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کردیا
اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلو چستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کر دیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو داد شجاعت دینے کے لئے بلوچستان سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد مدعو کیاجس میں وزیر اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کر دیا۔