رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر ترقیاتی کام جاری ہے،وزیر اعظم

رشکئی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ رشکئی کے موقع پر خصوصی اقتصادی زون میں تعمیرو ترقی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خصوصی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلا دورہ ہے اور رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معاونت کر رہی ہیں۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل مقررہ وقت پر کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زون کی تکمیل ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ماضی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور آگے بھی بہترین کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے