جامعہ بلوچستان مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے اقدامت کررہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام پشتو کتابوں کی تقریبی رہنمائی جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ جسکے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔ اس موقع پر جامعہ کے پروفیسر نظر محمد، ڈاکٹر عثمان توبہ وال، ڈاکٹر سیماب، ڈاکٹر برکت شاہ، مصنف پروفیسر ڈاکٹر عبدالراؤف رفیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور جامعہ بلوچستان مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج سمیت ثقافت اور آثار قدیمہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اقدامت کررہی ہے۔ کیونکہ ہمارے یہاں تحقیق و تجربات کے بے شمار زرائع موجود ہیں۔ جسے بروئے کار لاتے ہوئے بہتر نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔ اور کتابوں کی اشاعت مصنف کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ جو نئے اسکالرزاور طلباء و طالبات کے لئے رہنمائی ثابت ہوگی۔ اور طلباء و طالبات کتابوں کے ساتھ اپنا گہرا تعلق رکھیں۔کیونکہ جو علم کتابوں کے زریعے حاصل کی جاتی ہے وہ زندگی بھر زہنوں میں روشنیاں اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان طلباء و طالبات سمیت اسکالرز اور اہل قلم کو علمی و تحقیقی مواقع مہیا کرنے کے لئے کئی دہائیوں سے اقدامات کررہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے۔ کہ ہم جدید سائنسی علوم کے ساتھ اپنی مقامی زبانوں، ادبی، ثقافتی و تاریخی پہلوؤں کو اجاگرکرنے سمیت جدید تحقیق و اشاعتی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔جامعہ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر اور کتابوں کے مصنف کی اہم کاوشیں ہیں جس سے اسکالرز اور طلبہ یقیناََ استفادہ کریں گے۔تقریب سے جامعہ کے ڈینز، سینٹر کے ڈائریکٹر، ادبی شخصیات سمیت اہل قلم نے پشتو کتابی قاموس اور مصنف کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وائس چانسلر نے کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے ماہرین، اہل قلم میں کتابوں کا سیٹ تقسیم کیااور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے