ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر قانونی ہے،پرویز الہیٰ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی ایک ادارہ ہے اور جو اجلاس پہلے چل رہا ہو اس پر نیا اجلاس نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں کیا ووٹ کو عزت دی ہے، پنجاب اسمبلی کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے پنجاب اسمبلی کو کمزور کیا گیا، نہ حکومت کے پاس سیکریٹری ہے اور نہ ہی اسٹاف ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا۔
پرویز الہی نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس اختیار نہیں تھا جو انہوں نے استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے