انفراسٹرکچرکی بہتری اور شاہراہوں کی بہتراندازمیں بحالی ترجیحی منصوبوں میں شامل ہیں، روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور شاہراہوں کی بہتر انداز میں بحالی ترجیحی منصوبوں میں شامل ہیں شاہراہوں کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انفرسٹکچر کے لحاظ سے صوبہ بلوچستان باقی ماندہ صوبوں سے کافی حد تک پیچھے ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ پسماندگی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں کی تعمیر سے تمام منسلک علاقوں کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے جس سے دور افتادہ علا قوں کی پسماندگی دور ہونے میں کافی حد تک مدد ملیگی اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ غربت اور بے روزگاری کم ہونے میں مدد ملیگی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے بھی واضح ہدایات ہیں کہ صوبہ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں صوبے کی ترقی کا دارومدار انفراسٹرکچر کی بہتری اور مواصلاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار سے ہی ممکن ہے اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا ویژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے کے لیے صوبے کے وسائل عوام کی فلاح وبہبود اور بنیادی ترقی پر استعمال کیے جائیں تاکہ صوبے کے طول وعرض میں خوشحالی آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے