کوئٹہ کے نواحی علاقے سے کوئلہ کان میں کام کرنیوالے 4 ملازمین اغوا، مقدمہ درج

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز کی کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار ملازمین کو اغواء کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسپین کاریز کی کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار ملازمین کو نامعلوم افراد ہنہپ اوڑک کے قریب سے اغواء کر کے لے گئے ، اغواء ہونے والوں میں دو انجنئیر بھی شامل ہیں جن میں سے دو کا تعلق چکوال، ایک کا صوابی اور ایک مظفر آباد سے ہے ۔پولیس نے کوئلہ کان ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کرلیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے