کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا،ٹینکر مافیا من مانے دام پر پانی فروخت کرنے لگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ٹینکر مافیا نے پانی کے ٹینکروں کے من مانے ریٹس وصول کرنے شروع کردئیے، بروری کے علاقے میں ایک ٹینکر پانی کی قیمت تین ہزار روپے تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس ہے۔ کوئٹہ میں موسم گرما کے باعث پانی کی قلت شہریوں کیلئے سب سے اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی ضرورت چھ کروڑ گیلن سے تجاوز کرچکا ہے واسا اپنے ٹیوب ویلز سے بمشکل ڈھائی کروڑ گیلن پانی مہیا کر رہا ہے، ساڑے تین کروڑ گیلن کی کمی کو نجی واٹر ٹینکر پورا کرتے ہیں، چھ ماہ قبل سابق ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹینکرز کی ریٹ مقرر کئے تھے لیکن پانی کی ضرورت بڑھتے ہر ٹینکر مافیا نے پانی کے ریٹس میں من مانا اضافہ کردیا ہے بروری کے علاقے میں نجی ٹینکر مالکان ایک ٹینکر پانی کے تین ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے