کراچی پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر تشدد قابل مذمت ہے،میر اسرار زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر تشدد قابل مذمت ہے پرامن مظاہرین پر پولیس نے جس طرح کا اندوہناک تشدد کیا اس کی نظیر آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی ہے۔ خواتین کو بیچ سڑک گھسیٹنے کی کسی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے کل جو واقعہ کراچی میں ہوا وہ نہ صرف روایات وا قدار کے برخلاف ہے بلکہ سندھ حکومت کے لئے ایک المیہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بی این پی (عوامی) کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاکہ کراچی میں بے گناہ افراد اور خواتین پر تشددسے جمہوریت کا پول کھل گیا یہ جو واقعہ ہواہے اس طرح کے واقعات پہلے آمریت کے دور میں دیکھنے میں نہیں ملتے تھے اب یہ جمہوری دور میں دیکھنے میں آرہاہے اس واقعہ کو کوئی معمولی نہ سمجھا جائے اور سیاسی جماعتیں بھر پور انداز میں آواز بلند کردیں۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی (عوامی) کراچی پولیس کی اس حرکت کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت سندھ اس واقعہ کو معمولی نہ سمجھے سنجیدہ گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے