کامیابی کا راز تعلیم میں ہی ہے،سماجی رہنماء صباء رئیسانی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)سماجی رہنماء صباء رئیسانی نے کہا ہے کہ کامیابی کا راز تعلیم میں ہی ہے جن ممالک نے تعلیمی اداروں پر محنت کی اور عملی طور پر تعلیم کو اپنایا وہ ممالک آج سپر پاور کے نام سے جانے جاتے ہیں مضبوط اور مستحکم اقوام اپنے مستقبل کے معماروں کی خاطر شب وروز محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرتے ہیں جدید دور کے ساتھ تعلیم اور مقابلہ کا دور ہے جس تیزی سے دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس تیزی کے ساتھ ہمیں تعلیم پر توجہ کی ضرورت ہے خضدار کے لوگوں میں تعلیم کا تصور کم ہے جس کی وجہ ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہوکر مزدوری کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء صباء رئیسانی نے مقامی اسکول میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خضدار میں نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بنیادی تعلیمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرکے اپنے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرنا ہے تعلیم کا جو ماحول ملک کے دیگر بڑے شہروں بنا ہوا ہے وہ ماحول ہم خضدار شہر لانا چاہتے تھے جوکہ مقامی لوگوں کی تعاون سے ممکن ہوا ہے ہماری سوچ یہی ہے کہ لوگ کتابوں کے علاوہ کھیل اور ہنر کی اہمیت سے واقف ہو جس طرح خضدارمیں پہلی بار تمام تر سہولیات سے مکمل اسکول کا کامیابی سے آغاز کیا ہے جہاں انڈور آؤٹ ڈور سرگرمیاں جسمیں تیکوانڈو، سوئمنگ پو، کمپوٹر کلاسز، جدید آلات،پروجیکٹر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کلاسز کی سہولت میسر ہے یہ تمام تر کامیابی خضدار کے لوگوں کی مدد سے نصیب ہوئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے