پنجگور، ڈاکووں نے تیل کے بیوپاری سے 65 لاکھ روپے نقدی گن پوائنٹ پرچھین لیے

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور چتکان غریب آباد میں درجن بھر ڈاکووں کی لوٹ مار تیل کے بیوپاری سے 65 لاکھ روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے گرمکان کے باغات سے درخت سے لٹکی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں رفیق ولد منیراحمد نامی شخص کے گیٹ پر درجن بھر مسلح ڈاکووں کی یلغار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر تیل کے بیوپاریوں سے 65 لاکھ روپے لوٹ لیئے اور ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹھ کر، فرار ہوگئے پولیس نے گیٹ مالک کی مدعیت پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے درین اثنا پنجگور کے علاقے گرمکان میں کجھور کے باغات میں درخت سے لٹکی ہوئی عابد ولد عبدالغفور نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس، کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے تاہم مذید تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے