پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے،نواز شریف
لندن (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔