وزیراعلیٰ بلوچستان سے میر حمل کلمتی کی قیادت میں گوادر کے نمائندہ وفد کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی قیادت میں گوادر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی قیادت میں گوادر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، ملا قات میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے ماہی گیروں کی چھوٹی اور بڑی کشتیوں پر عائد لائسنس فیس کم کرکے فیس کے پرانے نرخ کی بحالی اورپشوکان اور سربندر کو اولڈ گوادر سٹی بحالی کے ماسٹر پلان میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے سیکرٹری فشریز کو ہدایت کی کہ اعلان پر فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے،انہوں نے کہاکہ سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے مکانات اور کشتیوں کے مالکان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا نقصانات کے ازالے کے لئے مطلوبہ فنڈ کا جلد اجراء کیا جائے گا، اس موقع پر وفد نے وزیراعلیٰ کو گوادر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی جبکہ مسائل میں کلگ کولاچ میں پانی کی عدم دستیابی اور سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی اور ان کے نقصانات کا ازالہ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے