میر چنگیز جمالی کی قیادت وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات،پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی قیادت وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملا قات، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی، ملا قات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور،نئے انتخابی حلقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر غلام علی جمالی ودیگر بھی موجود تھے۔