لاہور سے دوحہ جانیوالی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز نے فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران مسافر اور عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے آج صبح مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے دوحہ کے لیے ٹیک آف کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ آدھا سفر طے کر چکا تھا اور منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کو کراچی لے جانے کا مشورہ دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے