قلات پولیس کی کارروائی، 6 مسلح ڈکیت گرفتار

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کو کل رات اطلاع موصول ہوا کہ چشمہ ایریا باغ میں کام کرنے والے مزدوروں کو تقریباً 1 بجے چھ مسلح اشخاص نے زدکوب کرکے زخمی کر دیا اور موبائل و نقدی چھینے گئے ایس ایچ او قلات عبد المجید رئیسانی و دیگر پولیس ٹیمز گشت پر تھے جو کہ فورا موقع پر پہنچ کر موقع کو گھرے میں لے لیا۔ جناب ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ صاحب خود، ایڈیشنل SHO نذیر احمد عمرانی،سپیشل سکواڈ انچارج حاجی نسیم شاہوانی و ایگل،ایلیٹ فورس ہمراہ موقع پر پہنچ کر دو اشخاص کو کمرے کے باہر اور چار اشخاص کو کمرے کے اندر سے پکڑ کر گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا نام 1۔ عیبد اللہ 2.ناصر احمد 3 ۔ شعیب احمد 4. عزیز احمد 5. محمد اختر 6 ۔ حق نواز جو کہ مسلح تھے جن میں سے عبید اللہ سے ایک ضرب کلاشنکوف 20 دانہ زندہ کارتوس ناصر احمد سے ایک ضرب ٹی ٹی پسٹل 6 دانہ کارتوس شعیب احمد ایک خنجر اور مضروب سے چھینا رقم و دیگر چیزیں برآمد کیا قلات۔ ملزمان کے خلاف علحیدہ مقدمات درج کرکے قلات پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے اور مزید انکشافات و گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے