صوبہ بھرمیں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے، روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر میں بہتری لانے سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ غربت اور پسماندگی کم ہونے میں مدد ملے گی اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے لسبیلہ اور حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف آفیسر خضدار زون غلام نبی کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات لسبیلہ کے انجینئر آفیسر روڈ/بلڈنگز موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے ملک کا بڑا صوبہ ہے اور آبادی بھی پھیلی ہوئی ہے لہذا صوبے میں انفراسٹرکچر میں جتنی بہتری آئے گی تو صوبہ اتنا ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز کے علاقے ایک دوسرے سے منسلک ہونے سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس سے صوبے کی پسماندگی کم ہونے میں کافی حد تک مدد ملیگی موجودہ صوبائی حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ صوبے کی پسماندگی دور ہو تاکہ صوبے میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوجاے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقرر پر مکمل کیا جاے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیری حربے بھی قابل قبول نہیں ہوگی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کے مکمل ہونے سے دور دراز کے علاقے ایک دوسرے سے منسلک ہو سکیں گے جس کا فائدہ علاقے کے عوام بالخصوص زمینداروں کو ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں اس حوالے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا کر ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے صوبائی سیکرٹری مواصلات نے ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات کی جاری ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آفیسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے