شمالی وزیرستان میں مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق
پشاور(ڈیلی گرین گوادر) رواں برس شمالی وزیرستان سے مزید پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق رواں برس تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم جاری ہے،شمالی وزیرستان میں پولیو وبا پھوٹنے کے بعد پولیو پروگرام کی یہ تیسری مہم ہے،ہم تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں ،وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،والدین کے لیے لازمی ہے کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلوائیں،خصوصی طور پر جاری مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں پولیو وائرس کا خطرہ زیادہ ہے،آمدورفت کے دوران 10 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں،پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہیں تاکہ موثر طریقے سے اس پر کو قابو کیا جاسکے۔