سرداراخترجان مینگل کی سندھ اسمبلی کے باہربلوچ خواتین مظاہرین پرپولیس تشدد پربرہمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گزشتہ رات سردار اختر جان مینگل کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ، سردار اختر جان مینگل نے سندھ اسمبلی کے سامنے ہونے والے واقعے کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے واضح کیا کہ حکومت کی یہی روش اور روایت رہی تو حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعے پر انکوائری کا کہا۔آخر کار سردار اختر جان مینگل کے مطالبہ پر آج چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذمہ دار افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اخترجان مینگل اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی ہدایت پر میر زبیر کلمتی اور میر نوروز کلمتی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ایس ایچ او سے ملاقات کے بعد لاپتہ بلوچ طلباء کے لواحقین کو جیل سے رہا کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے