خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، شدت 5.2 ریکارڈ

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 204 کلو میٹر تھی اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ متاثرہ علاقوں میں صوابی ، ملاکنڈ ، سوات اور دیگر اضلاع شامل ہیں، جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے