حلقہ بندیوں کے خلاف سیاسی طورپراحتجاج کریں گئے،جان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر جو حلقہ بندیاں تشکیل دیئے ہیں ان پر سیاسی پارٹیوں کو شدید تحفظات ہیں۔ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں نئی حلقہ بندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، حلقہ بندیوں کے خلاف سیاسی طور پر احتجاج کریں گئے اور تمام قانونی اور آئینی راستے بھی اپنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے حلقہ بندیوں سے متعلق مشترکہ اجلاس میں کہا گیا۔ انھوں نے کھاکہ غیر منطقی اور حقائق کے برخلاف حلقہ بندیوں پر شدید احتجاج کریں گے اور سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر اول حاجی ریاض شاہوانی کی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلی سطعی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر حاجی علی محمد جتک، اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزی صوبائی سوشل میڈیا سیکرہٹری سعد دہوار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اول حاجی ریاض شاہوانی میر حبیب اللہ شاہوانی یوسف بنگلزئی سمیت سریاب کے سیاسی و سماجی شخصیت میر فضل شاہوانی لیاقت شاہوانی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی قرار دیکر واضع کیا گیا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں حلقہ بندیوں میں اس طرح سے تبدیلی لائی گئی ہیے کہ سریاب سمیت گردونوح کی آبادی کو بلاجواز تقسیم کرکے حق نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش کی گئی ہیے جوکہ ناقابل قبول ہے اس سے قبل میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے وارڈز کو (64) چونسٹھ سے بڑھاکر (84)چراسی ک یا گیا مگر دانستہ طور پر بدیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سریاب کو میونسپل کارپوریشن میں شامل کرنے سے محروم رکھا گیا اب نئی حلقہ بندیوں میں سریاب کے حقیقی باشندوں کو حق نمائندگی سے یکسر محروم رکھنے کی سازش کی گئی ہیے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیے اس حوالے سے اکثر سیاسی جماعتیں اپنے خدشات و تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اجلاس میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں حاجی ریاض شاہوانی نے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے