بلوچستان حکومت صوبائی بجٹ 17 جون کو پیش کریگی،بجٹ اجلاس کا شیڈول جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کا بجٹ 17 جون کو اسمبلی ہال میں پیش کیا جائیگا، 20 جون کو اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائیگی،21 جون کو بھی بجٹ 23-2022 پر عام بحث کی جائیگی 22 جون کو بجٹ 23-2022 پر عام بحث اور مالی مسودہ قانون 2022 پیش کیا جائے گا 23 جون کو ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2022-21 اور بجٹ پر عام بحث 24 جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23 پر بات ہوگی 27 جون کو منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 22-23 اور ضمنی منظور شدہ 21-22 ایوان کی میز پر رکھا جائے گا 27 جون کو مالیاتی مسودہ قانون برائے سال 2022 کو زیر غور یا پاس کیا جانا مقصود ہوگا اگر کوئی ہو۔