پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے عہدیداروں کا چیئرمین سینٹ سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے عہدیداروں نے اسلام آباد میں پیر کو چیئر مین سینٹ سمیت مختلف سیا سی شخصیات سے ملاقا تیں کیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی،وزیراعظم کے مشیر کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان قائرہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری فیصل کریم کنڈی سے الگ الگ ملاقات کی، ملا قاتوں میں ملک وبلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، سمیت دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن ملک مصطفی کاکڑ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے