نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 22 جون کو کوئٹہ میں طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 22/23 جون کو صبح 10 بجے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے اجلاس میں سیاسی و تنظیمی مسائل قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں، بلدیاتی انتخابات، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور نء وفاقی حکومت، پنجاب اور کوئٹہ و لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات پر حکمت عملی اور دیگر تنظیمی و سیاسی مسائل زیر بحث ہونگے۔ اجلاس میں تمام اراکین مرکزی کمیٹی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔