نواب ثناء اللہ خان زہری سے آغا عرفان کریم احمد زئی کی ملاقات
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر آغا عرفان احمد زئی کی ملاقات،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے سیاسی صورتحال بلدیاتی الیکشن کے بعد لوکل باڈیز کے قیام اور مستقبل کے سیاسی منصوبہ بندی پارٹی امور سمیت دیگر علاقائی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی قلات میں شاندار کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قلات کے تمام سینئر لیڈر شپ کی کارکردگی کو سراہا نواڈ ثناء اللہ خان زہری نے کہا قلات کے عوام نے جس انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا ہے ہم انشاء اللہ قلات کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا میرا مشن ہے عوام کی خدمت کرنا مجھے قلات کے عوام کا دکھ درد کا احساس ہے اب پیپلز پارٹی قلات کے عوام کو سیاسی مداریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ہمارے نمائندے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے ہمارا منشور ہے بلا رنگ و نسل اور بے لوث عوام کی خدمت کرنا۔