عوام کی سرکاری اداروں پر کافی توقعات ہیں تمام ادارے دستیاب وسائل سے عوام کو ریلف فراہم کریں،ڈپٹی کمشنر پنجگور
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی منعقد ہوا برگیڈیئر ثاقب سمیت سرکاری محکموں کے سربراہاں اور ال پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان ہیلتھ ایجوکیشن اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل زیر غور آئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عوامی نوعیت کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی طے کرکے عوام کو کنسرن اداروں سے ریلیف فراہم کرایا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر ثاقب ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سرکاری اداروں پر کافی توقعات ہیں تمام ادارے دستیاب وسائل سے عوام کو ریلف فراہم کریں اور یہ سرکاری اداروں کی زمہ داری بھی ہے کہ وہ عوام کے جائز مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے مفادات کا تحفظ ہم سب کے زمہ ہے چائے امن وامان کے مسائل ہوں یا ہیلتھ ایجوکیشن کے معاملات ہوں سب پر یکسان موقف اور حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ترقی اورکاروبار کے لیے سازگار ماحول لازمی ہے اورساتھ میں ایجوکیشن کو بھی ترقی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم معاملات پر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں گے تب جاکر بہتری کی طرف جائیں گے اجلاس میں ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی چیف آفیسر شجاع بلوچ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ بی اینڈآر کے اسداللہ بلوچ ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ آل پارٹیز کے نمائندوں جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے نوراحمد بلوچ نیشنل پارٹی کے پھلین بلوچ بی این پی مینگل کے حاجی عبدالغفار شمبے زئی پیپلزپارٹی کے آغا شاہ حسین میر نظام ملازئی اور دیگر نے شرکت کی۔