عمران نیازی کی ترجیح سیاست، ہماری ترجیح ریاست ہے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کر چکی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست بچانے میں ملکی معیشت کو داؤ پر لگایا جبکہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت بچانے کے لیے اپنی سیاست داؤ پر لگائی۔حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ترجیح سیاست، ہماری ترجیح ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے اتنے قرضے لیے جو 70 سال میں کسی حکومت نے نہیں لیے، ان قرضوں سے موٹروے، بجلی گھر، کوئی منصوبہ نہیں بنا، یہ قرضےکہاں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی اجناس ایکسپورٹ کر رہا تھا، آج امپورٹ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاشی تباہی عمران نیازی کا ناپاک تحفہ ہے جو قوم بھگت رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے