رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے . تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے محرکین میں صف اول میں شامل ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے ہیں .ظہور بلیدی کی واپسی کے لیے سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور ظہور بلیدی کی ملاقات گزشتہ رات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کروائی گئی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے