بلو چستان فیزیوتھراپی ایسو سی ایشن کا بھوک ہڑ تالی کیمپ دوسرے روز بھی جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان فیز یو تھراپی ایسو سی ایشن کا بھوک ہڑ تالی کیمپ دوسرے روز بھی جا ری رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلو چستان فیز یو تھراپی ایسو سی ایشن کا بھوک ہڑ تالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی جا ری رہا،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شمع اسحاق، ڈاکٹر گہرام جمالی، ڈاکٹر سیف اللہ درانی، فوکل برسن برائے اور پی سی ڈاکٹر ایوب اکبری، ڈاکٹر بد ر یا سین کھیتران نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کے موقع پر اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کہا کہ بلو چستان میں ہیلتھ کرائسسز کا یہ عالم ہے کہ ہما رے ڈی منسٹر اور ہیلتھ سیکر ٹری فزیو ٹھر اپسٹ ڈاکٹر ز کے سر وسز سے نا واقف ہیں، صوبے میں لاکھوں مریض فزیو تھراپی سر وسز کے لئے دیگر صوبوں کا رخ کر تے ہیں حالانکہ اربوں روپے کا بجٹ ہیلتھ کے لئے مختص کیا جا تا ہے جو کرپشن اور کمزور پا لیسیوں کے نظر ہو جا تا ہے،انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں پانچ سو ہیلتھ پر فیشنل فزیو تھراپسٹس اپنی سروسز دینے کے لئے تیا ر ہیں مگر افسوس غیر سنجیدی ہیلتھ سیکر ٹری اور نااہل منسٹر کو ئی بھی اقدامات اٹھانے کے اہل نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے