ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے آئندہ سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔ جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ جناب نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ کی جانب سے ذوالفقارایڈووکیٹ عدالت کے رو برو پیش ہوئے،دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے عبدالعزیز کاکڑ ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX نے ملزمان کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 15 جون تک ملتوی کرنے کے احکامات دیئے۔