اوتھل پو لیس کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضے سے 1130 گرام چرس برآمد

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی اوتھل عابد علی جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ عبداللہ اسٹاپ کے قریب کامیاب کاروائی، غلام قادر نامی منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضے سے 1130 گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس تھانہ اوتھل میں منشیات فروش کی گرفتاری کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل کی نگرانی میں پولیس پارٹی کے ہمراہ عبداللہ اسٹاپ کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غلام قادر نامی منشیات فروش گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1130 گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ اوتھل محمد امین ساسولی نے بتایا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس کی روک تھام کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی پولیس شہر سمیت اوتھل کے مضافاتی علاقوں میں بھی منشیات کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، انشاء اللہ بہت جلد منشیات کا اوتھل سے مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی سے رعایت نہیں بھرتی جائے گی عوام الناس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کی نقل وحرکت کی اطلاع فوری پولیس کو کریں تاکہ پولیس اور عوام مل کر علاقے اور نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے بچائیں اور ہم سب مل کر اپنے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکیں انہوں نے کہا کہ منشیات، اسمگلنگ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جارہی ہیں پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے انشاء اللہ اپنے علاقے اوتھل کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے