کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کاروائی موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردکو گرفتار کر کے موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی برآمد کرلی گئی، گرفتار دہشتگرد اور اسکا گروہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی10وارداتوں میں ملوث تھا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کوئٹہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موٹرسائیکل میں بم نصب کر کے کوئٹہ میں دھماکہ کرنے جارہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی کوئٹہ نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے مخبر کی نشاندہی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا دوران چیکنک موٹرسائیکل میں نصب 2کلو وزنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کی گئی جس میں بارودی مواد کے ساتھ ساتھ بال بیئرنگ،پریما کارڈ تار، ڈیوائس، ریموٹ کنٹرول جبکہ موٹر سائیکل سوار سے ایک 9mmپستول بھی برآمد کی گئی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نظام الدین عرف خالد ولد فضل محمد قوم الکوزئی سکنی السادات اسٹریٹ کلی الماس کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور کوئٹہ میں اس کے گروپ کے 8افراد شامل ہیں ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اسکا گروہ 11نومبر 2017کو ڈی آئی جی حامد شکیل پر خود کش حملے، 19جنوری 2018کو جی پی او چوک پر آر آر جی ٹرک پر خودکش حملے، 7جنوری 2020کو میگا نکی روڈ پر ڈفرن ہسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی پر موٹرسائیکل آئی ای ڈی حملے، 21اپریل 2021کو سیرینا ہوٹل کے اندر کار پارکنگ میں خودکش حملے، 1جولائی 2021کو بی اے مال کے قریب فوج کے ٹرک پر موٹر سائیکل آئی ای ڈی حملے،8اگست 2021کو سیرینا ہوٹل کے باہر آر آر جی کے ٹرک پر موٹر سائیکل آئی ای ڈی حملے،18اکتوبر 2021کو بلوچستان یونیورسٹی چوک پر بی سی کے ٹرک پر موٹر سائیکل آئی ای ڈی حملے، 18دسمبر 2021کو قندھاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹرسائیکل آئی ای ڈی حملے، 30دسمبر 2021کو سائنس کالج کے مین گیٹ کے باہر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے جلسے پر آئی ای ڈی حملے، 2مارچ 2022کو فاطمہ جناح روڈ پر پاک چپل کے اندر ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی حملے میں ملوث ہیں ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکا گروہ ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ایف سی اور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد دہشتگردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جوکہ سی ٹی ڈی کی اہم کامیابی اور کوئٹہ میں بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے تدارک میں اہم پیش رفت ہے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے