لورالائی کو حقیقی ترقی دینا میرا مشن اور دیرینہ خواب ہے،حاجی محمد طور اتمان خیل
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ لورالائی کو حقیقی ترقی دینا میرا مشن اور دیرینہ خواب ہے جو ترقیاتی منصوبے اس وقت حلقے میں جاری ہیں اس سے لورالائی کی تقدید بدل جائیگی عوام کو کھبی سبز باغ نہیں دیکھایا ہمیشہ عوام کی بلامتیاز اور بے لوث خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ دس سال سے عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں اسلام اور قومیت کو کھبی اقتدار کیلئے استعمال نہیں کیا عوام ہی میرا سب کچھ ہے انکے خوابوں کی عملی تعبیر کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے حلقے میں تعلیم صحت آبنوشی اور مواصلات کے منصوبوں پر خرچ کیئے جارہے ہیں تفریحی مقام پھٹانکوٹ میں چھ کروڑ سے زائد فنڈز سے جدید سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے جس سے عوام کو بہترین تفریح کے مواقع ملے گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں باپ پارٹی کے کلین سوئپ سے پارٹی اور میری عوامی مقبولیت عیاں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر 2023 میں ہونگے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ جون کو صوبائی حکومت کا بجٹ پیش ہوگا بجٹ کو عوام کے خواہشات کے مطابق بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ہمارا بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا بلکہ عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدامات کیئے گئے ہیں وفاق کے جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسکے مطابق صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی کہ اسکے مطابق اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں وزیر اعلٰی نے ہمیشہ وفاق کے سامنے بلو چستان کا مقدمہ پیش کیا ہے ہمیں وفاق سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں آبادی غربت اور ہماری پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں فنڈز فراہم کرے انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے ہر محاز پر آواز اٹھا ئینگے