عمران خان نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا، عظمیٰ بخاری

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو اس کی مرضی کے بغیر چلوائی اور سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے مخالفین پر کیس بنوائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے، سابق چیئرمین نیب سے بھی مرضی کے فیصلے لینےکی کوشش کی گئی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت چلانےکے لیے اداروں کو استعمال کیا، ہراسانی کی شکار خاتون کی ویڈیو کو اس کی مرضی کے بغیر چلوایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاویداقبال صاحب کو استعمال کرکے ن لیگ کے رہنماؤں پرکیس بنوائےگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے