شدید طوفانی ہواوں اور بارش کی وجہ سے سبی شہر کے متاثرہ11 کے وی کے تمام فیڈرز کی بجلی بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب شدید طوفانی ہواوں اور بارش کی وجہ سے سبی اور لہڑی شہر میں 33کے وی اور 11 کے وی کیدرجن سے زائدکھمبے گر گئے جسکی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ 33کے وی لہڑی ٹرانسمیشن لائن کے10کھمبے،11 کے وی پی ٹی وی فیڈر کے5 کھمبے،11 کے وی ہائیڈرولوجی کے 3 کھمبے،11 کے وی اولڈ کینٹ کے4 کھمبے اور 11 کے وی تلی فیڈر کے2 کھمبے گر گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سپریٹنڈنگ انجینئر(آپریشن سبی سرکل) کی ٹیم نے اتوار کی صبح سویرے ہنگامی بنیادوں پربجلی بحالی کے لیئے کام شروع کر دیا اور اتوار کی شب تک بجلی بحالی کا عمل مکمل کر کے تمام متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی اور اب سبی شہر کے تمام علاقوں کی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ33 کے وی لہڑی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی بھی بجلی بحال کر کے لہڑی کو بجلی فراہم کر دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے